Leepa valley ajk Kashmir Travel Guide Pakistan

 لیپا ویلی کا مختصر تعارف 

 پاکستان  کے  ضلع  ہٹیاں  بالا  میں  واقع ہے 

یہ دارالحکومت مظفر آباد سے تقریبا  83 کلومیٹر (52 میل) دور ہے۔ 

وادی نوکوٹ ، قصیرکوٹ ، داؤ کھن  ، لیپا اور چنانین جسے چنیاں بھی کہتے سیکٹرز میں تقسیم ہے۔🇵🇰

   منڈا کلی   ( لیپا ویلی کشمیر)

      فل  گھنے جنگل  میں  واقع  ایک خوبصورت  چھوٹا سا گاؤں  

منڈا کلی  جو  کہ لائن آف کنٹرول  کے  بلکل  ساتھ واقع  ہے ، 

یہاں  پے  ایک  اور   مشہور  خوبصورت علاقہ بارہ ہزاری

 2  گھنٹے کی مسافت پے ہے لیکن سیکورٹی کی  حساسیت کی وجہ سے بند ہے ، 

مشہور پھل ؛

  اخروٹ ، آڑو ، سیب ، بادام ، انجیر اور پہاڑی انار چھوٹے والا ہیں _

   یہ لیپا وادی کا ایک چھوٹا سا گاؤں ہے ، 

لیپا پاکستان کا حساس ترین سیکٹر ہونے کی وجہ سے بہت سالوں سے سیاحوں کے لیے عام طور پے بند تھا ،

اگر آپکے پاس آرمی کے کسی آفیسر کا ریفرینس ہوتا تھا تو آپ جا سکتے تھے وہ بھی محدود علاقوں میں لیکن اب حالات اچھے ہونے اور سیز فائر کی وجہ سے عام سیاح بھی جا سکتے ہیں ،

 لیکن آپکے پاس شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے اس کے بغیر آپ لیپا وادی میں داخل نہیں ہو سکتے ،

یہ وادی چھوٹے بڑے 28 گاؤں پے مشتمل ہے ،

انتہائی دلکش اور خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کی وادی میں ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ  یہاں کے لوگ انتہا درجے کے غریب ہیں ،

جن میں زیادہ تر مزدور لوگ ہیں جو کہ مظفرآباد یا لاہور اسلام آباد محنت مزدوری کرتے ہیں ،

یہاں کے  لوگ حد درجہ خوبصورت ہیں ،💕

اور اگر اخلاق کی بات کی جاۓ تو بہت ھی ملنسار اور تہذیب یافتہ باشعور  اور بلند اخلاق کے مالک ہیں  ۔ ۔ ۔ ________،💗

مہمانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں ،۔ ۔ _________ 😍

منڈا کلی  میں آپکو  آپنی  کیمپنگ کرنا  ہوتی اگر آپ رات رکنے کا ارادہ رکھتے ہیں  ورنہ  آپکو نوکوٹ گاؤں یا رشیاں گاؤں میں اچھا ریسٹورینٹ مل سکتا جس کے لیے آپکو  25 سے 30 منٹس کی واپسی مسافت کرنا پڑتی ،______________

میری پوسٹ کا مقصد لیپا وادی کو پاکستان اور پوری دنیا میں بھر پور طریقہ سے متعارف کروانا ، اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے ، میں چاہتا ہوں میری پوسٹ کو آپ بیشک لائک نا کریں مجہھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن میری آپ سب سے گزارش ہے اس پوسٹ کو شئیر کریں تا کہ دنیا بھر سے سیاح پاکستان آئیں ، لیپا آئیں اور یہاں کے لوگوں کو روزگار کے اچھے مواقع ملیں 

سب سے اہم بات اگر آپ وہاں قیام کرنا چاھتے ہیں تو بہتر ہے اپنا کھانا خود بنائیں ، 🤭😍

ورنہ پیٹ درد کی کوئی اچھی سی میڈیسن پاس رکھیں 🙈

لیپا کی بقیہ تفصیل اگلی پوسٹ میں _________

غلام محمد اورنگزیب چوہدری 

#lippavalley #NOKOT #Daokhan #Tolipeer #muzaffarabadstadium #AzadKashmir #muzaffarabad #AJKPolice #Pakistan #UpperNeelum #rashian #kotqaisar #pk_tour_planner

Comments

Popular posts from this blog

Historical Road kkh Karakoram Highway Northern areas of Pakistan History.

Bradford OLD Buses